مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی مغربی بنگال میں پولیس کو اپنے سیاسی مخالفین کو دبانے کے لئے استعمال کررہی ہے:محبوبہ مفتی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے مغربی بنگال میں بی جے پی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کوخوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس جیسے غیر جانبدار اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف ایک ہتھیار کے طورپر استعمال جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں ٹی ایم سی لیڈر ابھیشیک بنرجی پر ایک ہجوم کی طرف سے حالیہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن لیڈروں کے خلاف قاتلانہ حملوںکا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ یقینی طور پر یہ وہ تبدیلی نہیں ہے جسے مغربی بنگال کے لوگوں نے ووٹ دیا تھا۔محبوبہ مفتی نے بی جے پی کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اقتدار میں آنے کے بعد اس نے جمہوری سرگرمیوں کے بجائے ریاست کو ڈرانے دھمکانے کے ایک تھیٹر میں تبدیل کردیا ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں اس رحجان کی عکاسی کرتا ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپوزیشن کی آوازوں کو دبانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اختلاف رائے رکھنے والوں پر حملوں کے لئے ماحول پیدا کیا جاتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button