امریکہ میں غیر قانونی طور سے مقیم 30 بھارتی ٹرک ڈرائیور گرفتار، ملک بدری کی تیاری
واشنگٹن: امریکہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بڑے کریک ڈاو¿ن کے تحت 30 بھارتیوں کو گرفتار کیا گیا ہے اورانہیں ملک بدر کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ تمام افراد امریکہ میں کمرشیل ٹرک ڈرائیوروں کے طور پر کام کر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ان کو ایک وفاقی آپریشن کے تحت گرفتار کیا گیا اور انہیں اب ملک بدر کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ایریزونا کے یوما سیکٹر میں بارڈر پٹرولنگ ایجنٹوں کے ذریعے چلائے گئے ”آپریشن چیک میٹ “کے تحت امریکہ میں غیر قانونی طور سے رہنے پر 52 لوگوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 36 لوگ سیمی ٹرک (ٹریلر ٹرک) چلاتے ہوئے پائے گئے۔امریکی ایجنسی نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے 36 ٹرک ڈرائیوروں میں سے 30 بھارتی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کے پاس سابقہ بائیڈن انتظامیہ کے جاری کردہ ایمپلائمنٹ آتھرائزیشن ڈاکومنٹس (ای اے ڈی) تھے لیکن ان دستاویزات کو اب ٹرمپ انتظامیہ نے غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ ایجنسی کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد پر وفاقی قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے اور انہیں جلد ڈی پورٹ کیا جائے گا۔





