مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجی افسر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
سڑک حادثات میں تین افراد کی موت، پانچ زخمی

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع رام بن میں بھارتی فوج کا ایک صوبیدار حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی 23 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کا ایک صوبیدار رام سنگھ ضلع کے علاقے نچلانہ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا ۔ وہ بھارتی ریاست راجستھان کے دارلحکومت جے پور کا رہائشی تھا ۔
دریںاثنا کشتواڑ اور راجوری اضلاع میں پیش آنے والے سٹرک حادثات میں تین افراد رضوان احمد ، محمد یعقوب اور نائک سنگھ کی جانیں چلی گئیں جبکہ پانچ افراد مصعب احمد، محسن محمدیوسف، محمد فاروق ، محمد صغیر اور مشتاق احمد زخمی ہو گئے۔





