جموں
پونچھ : ریٹائرڈ بھارتی پیراملٹری اہلکار کی نعش پرآمد

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے ایک ریٹائرڈ اہلکار کی لاش پراسرار حالات میں برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لاش ضلع کے علاقے سرنکوٹ میں پانی کے ایک ٹینک میں پڑی ہوئی ملی۔ مقتول کی شناخت محمد شبیر کے نام سے ہوئی ہے جو سورنکوٹ کے محلہ کھٹنا کا رہائشی تھا ۔
حکام نے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔






