مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ :محکمہ صحت کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پور ہ میں محکمہ صحت کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج کیا ہے۔ملازمیں گزشتہ کئی مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صحت کے مختلف اداروں میں تعینات نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے کارکنوں نے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی انتہائی بے قاعدگی کا شکار ہے ۔
ایک ملازم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہے ہیں لیکن اسکے باوجود انہیں تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہیں۔
ملازمین نے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی میں بار بار کی تاخیر نے بہت سے خاندانوں کو مالی دباو کاسامنا ہے ۔ انہوںنے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ انکی مالی پریشانی کا خاتمہ ہوسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button