مقبوضہ جموں و کشمیر

پیپلز لیگ کا مقبوضہ جموں وکشمیر کی ابتر صورتحال پر اظہار تشویش

 

سرینگر02 اکتو بر(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز لیگ نے مقبوضہ علاقے کی ابترصورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے ترجمان محمد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبانے اور انکے اندر خوف و ہشت پھیلانے کیلئے مقبوضہ علاقے میں کالے قوانین کا پے درپے نفا ذ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی مسئلے کو طاقت اور ظلم وستم کے ذریعے ہرگز حل نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوںنے کہا کہ تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں او ر جنوبی ایشیا کا امن داﺅ پر لگا ہوا ہے لہذا س تنازع کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ حریت رہنماﺅں ، کارکنوں اور نوجوانوں سمیت سینکڑوں کشمیری مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں اور مسلسل نظر بندی، غیر معیاری غذا اور بنیای سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث اکثر نظربندعلالت کا شکار ہو چکے ہیں۔ ترجمان نے غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button