بھارت

مودی حکومت احتساب کے پہلے ہی امتحان میں ناکام ہو گئی ہے، کھرگے

نئی دلی:کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت مختلف امتحانات میں سامنے آنے والی بے ضابطگیوںکے بعد وزیر تعلیم درمیندھر پردھان سے استعفیٰ نہ لے کر احتساب کے پہلے ہی امتحان میں ناکا م ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کھرگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک بیا ن میں نیٹ یو جی 2026کے دوبارہ امتحان سے قبل ٹیلی گرام میسیجنگ ایپ پر پابندی کے معاملے پر بھی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت کو ٹیلی گرام پر پابندی کے بجائے پہلے اپنے وزیر تعلیم سے استعفیٰ طلب کرنا چاہیے تھاجنہوں نے لاکھوں طلباءکے مستقبل کو تاریک کر دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ چاہیے بھارتی ائر فورس کی مدد لینی ہو ، ٹیلی گرام کو بند کرنا ہو یا پھر بڑے پرچہ مافیا کو بچانے کیلئے چھوٹے لوگوں کو پکڑنا ہو ، مودی حکومت کو یہ سب کچھ اس لیے کرنا پڑ رہا ہے کہ کیونکہ گزشتہ دس برسوں میں 90سے زائد پرچے لیک ہو چکے ہیں اور تقریبا 9کروڑ نوجوان اس دھوکہ دہی اور بدعنوانی سے متاثر ہوئے ہیں ، آخر یہ حکومت کب تک اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالٹی رہے گی ۔
دریں اثنا کھرگے نے بھارتی پالیمنٹ کو ایوان بالا راجیہ سبھا میں کہا کہ امتحانی بے ضابطگیوں کے سبب تقریبا نصف درجن نوجوان اپنی جانیں لینے پر مجبور ہوئے ہیں لیکن مودی جی بالکل خاموش ہیں۔ اانہوںنے کہا کہ ملک کا باشعور ناجوان صرف ایک ہی مطالبہ کررہا ہے اور وہ ہے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیَ لیکن افسوس کہ بی جے پی احتساب کے اس پہلے امتحان میں ہی مکمل طورپر ناکام ہو گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button