پاکستان

بنگلادیش کیساتھ زیادتی ہورہی ہے، محسن نقوی

لاہور :وزیر داخلہ اورپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ بنگلادیش کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، اس کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونا چاہیے، بنگلا دیش آئی سی سی میں برابر کی حیثیت کا ملک ہے، اگر پاکستان کے ساتھ معاملے میں انڈیا کو فیور دیا گیا تو بنگلا دیش کو بھی ملنا چاہیے۔ کشمی
ر میڈیا سروس کے مطابق محسن نقوی نے لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہیہ دہرا معیار ہے، ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، ڈکٹیشن ہوئی تو پھر پاکستان کا بھی ایک مقف ہے اور پاکستان اپنے مقف پر قائم رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تفصیل میں نہیں جا سکتا ،جب ضرورت ہوئی تو تفصیل بتاں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلے کے لیے وزیراعظم کی آمد کے منتظرہیں، اس وقت وزیر اعظم پاکستان ملک میں نہیں ہیں، پہلے حکومت فیصلہ بتادے پھر پلان اے بی سی تیار ہے۔ ایک سوال پر محسن نقوی کا کہناکہ 10 مئی کو بھی ایک فیصلہ کیا تھا پھر اس کے بعد نہیں دیکھا کہ آگے کیا ہوگا۔
یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کرلیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ سی میں اٹلی، نیپال ، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
بنگلا دیش نے بھارت میں سیکیورٹی خدشات اور فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ سے باہر کرنے کے بعد اپنی ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button