مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں میں بھارتی فوج کے لانس نائیک کی خودکشی
جموں:مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہر جموں میں بھارتی فوج کے ایک لانس نائیک نے خودکشی کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، لانس نائیک ابھیجیت نندن نے جموں کے مضافات میں واقع نگرکوٹا کیمپ میں اپنے کمرے میں پھندہ لگا کر خودکشی کر لی،۔قابض حکام کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔اس انتہائی قدم کی فوری طور پر کوئی وجہ معلوم نہ ہو سکی، بھارتی حکام نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔






