مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : رام بن سے وی ڈی جی اہلکار کی لاش برآمد
جموں: غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں بھارتی فوج کی زیر سرپرستی کام کرنے والے ولیج ڈیفنس گارڈ کا ایک رکن کی پراسرار طورپرلاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وی ڈی جی کا57سالہ رکن سکھ دیو سنگھ کی لاش ضلع کے علاقے لگالی دھندرتھ سے ملی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق وہ دگا دھندرتھ ویلج ڈیفنس گارڈ سے وابستہ تھا۔
پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے علاقے میں وی ڈی جی اہلکارکی لاش کی موجودگی کی نشاندہی کی ۔فوری طورپر وی ڈی جی اہلکار کی ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے







