مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: امرناتھ یاترا کیلئے حفاظتی اقدامات کی آڑ میں پیرا ملٹری کی سینکڑوں اضافی کمپنیاں تعینات

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے حفاظتی اقدامات کی آڑ میں پیرا ملٹری کی اضافی سینکڑوں کمپنیوں اور ایلیٹ کمانڈو یونٹس کی تعیناتی کے علا وہ نگرانی کا جدید نظام قائم کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یاترا3 جولائی کو شروع ہو گی اور 28 اگست تک جاری رہے گی۔ یاترا کے راستے پرہزاروں پیرا ملٹری اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ 4 سوسے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں ۔
فوج، سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور آئی ٹی بی پی کے ساتھ ساتھ سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کی تقریباً 700 کمپنیاں جموں سری نگرشاہراہ، بیس کیمپوں اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر تعینات کی گئی ہیں۔بھارتی فورسز کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مسلسل فرضی مشقیں کر رہی ہیں۔
یا درہے کہ حالیہ برسوں کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سالانہ امرناتھ یاترا میں شرکت کرنے والوں کی تعداد تقریبا ساڑھے 3لاکھ سے 5 لاکھ کے درمیان رہی ہے۔ہر برس لاکھوں ہندو یاتریوں کی مقبوضہ وادی کشمیر میں آمد سے یہاں کا قدرتی ماحول بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ بھارت یاتراکے انعقاد کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہا ہے اور تمام وسائل برائے کار لاتا ہے جبکہ دوسری طرف وہ دیگر بنیادی حقوق کے ساتھ ساتھ کشمیری مسلمانوں کے مذہبی حقوق بھی سلب کر رہا ہے۔ بھارتی انتظامیہ سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اکثر جمعہ کے رو ز سیل کر کے کشمیری مسلمانوںکو اس میں نماز جمہ کے اہم دینی فریضے سے روک دیتی ہے۔ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں محرم الحرام کے بڑے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button