راجوری کے گمبھیر مغلاں اور منجاکوٹ جنگلاتی علاقے میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں جاری بڑے پیمانے پر بھارتی فوجی آپریشن آج مسلسل 34ویں روز بھی جاری ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) ایلیٹ کمانڈوز اور پولیس کے ہزاروںاہلکار راجوری کے گمبھیر مغلاں اور منجاکوٹ کے جنگلاتی علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔بھارتی فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ وائٹ نائٹ کور لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے راجوری میں فورس کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور جاری فوجی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ دشوار گزار علاقے اور خراب موسم کی وجہ سے آپریشن میں رکاٹوں کا سامنا ہے۔ بھارتی فوج نے آپریشن والے علاقے میں میڈیا والوں کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ طویل فوجی آپریشن کی وجہ سے علاقے کے لوگ شدید مصائب و مشکلات کا شکار ہیں۔ بھارتی فوج نے دعوی کیا تھا کہ وسیع جنگلاتی علاقے میں متعدد عسکریت پسند موجود تھا تاہم قابض فوج تاحال انکا سراغ نہیں لگا سکی ہے۔








