مقبوضہ جموں و کشمیر

مساجد ،آئمہ کرام کی پرفائلنگ مذہی معاملات میں سنگین مداخلت ہے، نیشنل کانفرنس

سری نگر :  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے مساجد ، آئمہ کرام اورمحلہ کمیٹیوں کی پولیس پروفائلنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسلم کمیونٹی کے مذہبی معاملات میں "سنگین مداخلت” قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ترجما ن عمران نبی ڈار نے سری نگر میں جاری ایک بیان میںکہا کہ یہ اقدام حق رازدای اور ذاتی معلومات کے تحفظ سمیت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوںنے کہا کہ جس طرح کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ان پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ مذہبی معاملات کو بلا جواز نگرانی اور مداخلت کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔ ا نہوںنے نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات سے گریزکریں اور مذہبی آزادی اور شہری آزادیوں کی آئینی ضمانتوں کو برقرار رکھیں۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button