مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت، پاکستان کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں،عمر عبداللہ

سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارت اور پاکستان پر تمام تصفیہ طلب مسائل کے پائیدار حل اور دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے لیے مذاکرات پرزوردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے شوپیان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کوئی نئی بات نہیں اور دہائیوں سے جاری ہے۔ گزشتہ سال پہلگام واقعے کے بعد کشیدگی میں مزیداضافہ ہواہے۔حال ہی میں بھارتی وزیراعظم کو لکھے گئے ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے پر زور دیا گیا تھا، عمر عبداللہ نے کہا کہ اس طرح کے مطالبے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے سوال کیا کہ مذاکرات سے متعلق جموں و کشمیر کے رہنماؤں کے مطالبات پربھارت۔ میں تنقید کیوں کی جاتی ہے، جبکہ آر ایس ایس کے سینئر رہنماؤں کے مذاکرات کے حق میں بیانات پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا۔سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کا ذکر کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا، "دوست تو بدلے جا سکتے ہیں، لیکن ہمسائے نہیں بدل سکتے۔”
انہوں نے کہا کہ با مقصد مذاکرات کے ذریعے ہمسایہ ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button