محاصرے اور تلاشی
شوپیاں :بھارتی فورسز نے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی
قابض اہلکاروں کا گھروں پر دھاوا، مکینوں پر تشدد، قیمتی گھریلو اشیاءکی لوٹ مار، توڑ پھوڑ

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیر املٹری اہلکاروں اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے ضلع کے چنا پورہ، سید پورہ، سید پورہ بالا، امشی پورہ اور ملحقہ علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
بھارتی بھارتی اہلکار گھروں میں گھس کر خواتین ، بچوں اور معمر افراد سمیت مکینوں کو سخت ہراساں اور قیمتی گھریلو اشیائے کو لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کر رہے ہیں ۔ آخری اطلاعات تک بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن جاری تھا۔KMS-06/M







