مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:راجوری میں بھارتی فوجی کی خودکشی

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کرنے والے فوجی کی شناخت شنکر کے نام سے ہوئی ہے جو ریاست ہریانہ کے علاقے شوڈی کا رہائشی اور 3 راجپوتانہ رائفلزسے وابستہ تھا۔مذکورہ فوجی نے منجکوٹ کے علاقے ترکنڈی میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار دی۔واقعے کے بعد لاش کو گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) راجوری منتقل کیا گیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔




