APHC-AJK

فاروق رحمانی کا شہیدبرہان وانی کو خراجِ عقیدت

 

اسلام آباد:جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے ممتاز کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کو ان کی دسویں یوم شھادت پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے 8 جولائی 2016 کو جنوبی کشمیر میں برہان وانی کو شہید کردیا تھا۔فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری بیان میں کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد پوری وادیِ کشمیر اور چناب کا خطہ سراپا احتجاج بن گیا تھا اور دور دراز کے علاقوں سے عوام نے ان کے گھر پہنچ کر نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام آزادی کے مقصد کے لیے دی گئی ان کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ آج ان کی شہادت کی دسویں برسی پر کشمیری عوام یہ عہد دوبارہ دہراتے ہیں کہ آزادی کے حصول تک جدوجہد کی مشعل کو روشن رکھا جائے گا۔محمد فاروق رحمانی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے منصفانہ، پرامن اور پائیدار حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام صرف کشمیری عوام کو انکاحقِ خودارادیت دینے کے زریعے ہی ممکن ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button