APHC-AJK

سیالان پونچھ کے شہداءکو 28ویں یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت

اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے سیالان پونچھ قتل عام کے شہداء کو ان کے28 ویں یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے آج اسلام آباد میں اپنے دفتر میں سیالان کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کی صدارت کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔بھارتی فوجیوںنے 3 اور 4 اگست 1998 کی درمیانی شب ضلع پونچھ میں سرنکوٹ کے علاقے سیالان میں شہید امتیاز احمد شیخ جسے میجر گل کے نام سے جانا جاتا ہے، کے خاندان کے 19 افراد کو شہید کیاتھا۔شہداءمیں لسہ شیخ، احمد دین شیخ اور حسن محمد کے خاندانوں کے مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔حریت رہنماو¿ں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ شہداءکے اہل خانہ 28 سال بعد بھی انصاف سے محروم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قاتلوں کے خلاف شدید عوامی احتجاج کے بعد مقدمہ درج کیا گیا لیکن مجرموں کو آج تک سزا نہیں دی گئی اور وہ آزاد گھوم رہے ہیں۔مقررین نے کہا کہ اس قتل عام سے تقریباً ایک ہفتہ قبل 25 جولائی 1998 کو بھارتی فوجیوں نے رات کی تاریکی میں ضلع ڈوڈہ کے علاقے کوتل میں تین خواتین، ایک مرد اور ایک بچے سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو بے دردی سے شہیدکیاتھا۔حریت رہنماو¿ں نے کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور کشمیری بھارتی تسلط سے ضرور آزادی حاصل کریں گے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button