مقبوضہ جموں و کشمیر
قابض حکام نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں چار اساتذہ کو معطل کر دیا

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے ضلع گاندربل میں مزید چار اساتذہ کو معطل کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری حکم نامے میں کہاگیا کہ چار سرکاری اساتذہ کو جن کی شناخت بلال احمد شیخ، عابد محی الدین بٹ، پیر مدثر اور گوہر رشید کلو کے نام سے کی گئی ہے، ضلع گاندربل میں ہندو امرناتھ یاترا کے سلسلے میں فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔معطلی کا حکم منی گام میں یاتریوں کے ٹرانزٹ کیمپ کے نوڈل آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) کی ہدایت پرچیف ایجوکیشن آفیسر (سی ای او) گاندربل نے جاری کیا ۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نوڈل آفیسر کی طرف سے 7 جولائی کو جاری کردہ ہدایات کے مطابق چار اساتذہ کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل قابض حکام نے مقبوضہ علاقے میں محکمہ تعلیم کے آٹھ افسران کو معطل کر دیا تھا۔





