”این آئی اے“ نے سید علی گیلانی (شہید) ، شبیر احمد شاہ ،خواجہ عبدالغنی لون(شہید) اور دیگر کیخلاف فرم جرم داخل کر دی

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی(شہید) اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ سمیت چھ مزاحمتی رہنماو¿ں کے خلاف ایک پرانے جھوٹے مقدمے میں فرد جرم داخل کر دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فرد جرم جموں میں قائم این آئی اے کی خصوصی عدالت میں داخل کی گئی ہے۔ فرد جرم میں سید علی گیلانی اور شبیر احمد شاہ کے علاوہ، خواجہ عبدالغنی لون شہید ، جاوید احمد میر ، شکیل احمد بخشی اور محمد یعقو ب وکیل مرحوم کونامزد کیا گیا ہے۔یہ فرد جرم 1996کے ایک پرانے مقدمے سے متعلق ہے ۔ بھارتی ایجنسی نے شبیر احمد شاہ ، سید علی گیلانی اور دیگر رہنماﺅں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنی تقاریر کے ذریعے لوگوں کو تشدد پر اکسایا تھا اور بھارت کے خلاف اور پاکستان اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے تھے۔
حریت رہنماﺅں کے خلا ف سرینگر کے شیر گڑھی تھانے میںمقدمہ درج کیا گیا تھا۔ این آئی این آئی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر رواں برس اپریل میںکیس کو اپنے ہاتھ میں لیا تھا۔






