13 جولائی کے شہداءکو خراج عقیدت، تنازعہ کشمیر کے حل اور بھارتی مظالم کو روکنے کا مطالبہ

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنما اور میر واعظ عمر فاروق کے نمائندے سید فیض نقشبندی نے 13 جولائی 1931 کے شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے انصاف کے حصول کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید فیض نقشبندی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میںکہا کہ 13 جولائی 1931 کے شہداء کی قربانیوں نے حق خود ارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جبر کے باوجود کشمیری حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاکہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ہر قسم کے جبر کو روکنے کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالیں۔فیض نقشبندی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میںپائیدار امن و استحکام قائم نہیں کیا جا سکتا۔








