مقبوضہ جموں و کشمیر
کولگام:”سی آر پی ایف“ اسٹنٹ سب انسپکٹر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

ولگام: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر(اے ایس آئی) آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ” سی آر پی ایف کی“ 18ویں بٹالین کے ساتھ وابستہ اے ایس آئی دوران ڈیوٹی بیہوش ہو کر گرپڑا۔اسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرو ں نے اسے مردہ قراردیا۔ ڈاکٹرں نے یہ بھی تصدیق کی اے ایس آئی کو دل کا دورہ پڑا ہے۔وہ بھارتی ریاست ہریانہ کا رہائشی تھا۔۔







