APHC-AJK

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی جماعت اسلامی گلگت بلتستان سے کے نمائندوں سے ملاقات

19جولائی یوم قراردادالحاق پاکستان کی تقریبات کے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال

گلگت:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینئر غلام محمد صفی کی قیادت میں ایک اعلی سطح وفد نے گلگت میں جماعت اسلامی گلگت بلتستان و آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی دفتر کا دورہ کیااور19جولائی یومِ قراردادِ الحاقِ پاکستان کی تقریبات کے انتظامات اور مسئلہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملاقات کے دوران 19 جولائی کو گلگت میں منعقد ہونے والی ریلی اور جلسہ عام کے انتظامات، عوامی شرکت اور مسئلہ کشمیر کو موثرانداز میں اجاگر کرنے کے مختلف پہلوئوں پر غور کیا گیا۔اس موقع پر غلام محمد صفی نے کہا کہ 19جولائی 1947کی قراردادِ الحاقِ پاکستان کشمیری عوام کے تاریخی عزم اور پاکستان کے ساتھ ان کے مضبوط تعلق کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے تمام علاقوں کے عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت کے حقدار ہیں۔امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مفتی تنویر حیدری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرتے آئے ہیں اور جماعت اسلامی 19 جولائی کی تقریبات کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے اور 19 جولائی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔حریت کانفرنس کے وفد میں جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، راجہ خادم حسین شاہین، سید اعجاز رحمانی، شیخ عبدالماجد، زاہد صفی، زاہد اشرف اور کوثر اقبال شامل تھے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مفتی تنویر حیدری، نائب امیر مولانا سمیع، جنرل سیکریٹری ثالث، اسماعیل شریعت یار اور دیگر رہنمائوں نے وفد کا استقبال کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button