پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے5 لاکھ سے زائد کشمیریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا
بھارتی مظالم پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کی عقیدت کو کمزور کرنے میں ناکام رہے

اسلام آباد:گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری بھارتی مظالم پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کی محبت اورعقیدت ختم کرنے یا بھارتی قبضے سے آزادی حاصل کرنے کے ان کے عزم کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کی طرف سے آج یوم الحاق پاکستان کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے1947 سے 5 لاکھ سے زائد کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدترین جبر کے باوجود کشمیری عوام اپنی سیاسی امنگوں کے حصول کے لئے پرعزم ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے جنوری 1989 سے اب تک 96,502 کشمیریوں کو شہید کیا ہے جن میں سے 7,421 کودوران حراست شہیدکیاگیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم از کم 8,000 کشمیریوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کیا گیا ہے، 11,285 سے زائد خواتینکی بے حرمتی کی گئی اور 110,610 سے زائدمکانوں،دکانوں اوردیگر عمارتوں کو تباہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حریت رہنماو¿ں سمیت 3000 سے زائد کشمیری مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میںنظربند ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ ظالمانہ اقدامات کشمیریوں کو اپنی جدوجہد جاری رکھنے سے روکنے میں ناکام رہے ہیں اور وہ اپنے مقصد کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیری اس دن کو اپنے اس یقین کا اظہار کرنے کے لیے منا رہے ہیں کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں اور وہ پاکستان کے ساتھ جموں و کشمیر کے الحاق کی حمایت کرتے ہوئے 19 جولائی 1947 کو منظور کی گئی تاریخی قرارداد کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 19 جولائی 1947 کی قرارداد نے خطے کے مسلمانوں کے خلاف بھارتی اور برطانوی حکمرانوں کے عزائم کو ناکام بنادیااورکشمیری بھارتیتسلط سے آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔








