لہہ اپیکس باڈی کا سونم وانگچک کی بگڑتی ہوئی صحت پر اظہارتشویش

نئی دہلی:ہہ ایپکس باڈی (ایل اے بی) نے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی بگڑتی ہوئی صحت اور تحفظ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جنہیں 20 دنوںکے بھوک ہڑتال کے بعد دہلی کے جنتر منتر سے اسپتال منتقل کیا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایل اے بی کے کنوینر گیلیک فنچوک نے کہا کہ تنظیم کو وانگچک کی صحت پر گہری تشویش ہے اور ان کی مرضی کے خلاف اسپتال منتقلی سے لداخ کے لوگوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو بات چیت اور جمہوری طریقے سے حل کرے۔ایل اے بی نے نئی دہلی سے مطالبہ کیاکہ وہ لداخ کے بارے میں اپنے وعدوں کا احترام کرے اور فریقین کے ساتھ تعمیری بات چیت جاری رکھے۔ لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ایشے نمگیال نے کہا کہ لداخ بھر کے لوگ سونم وانگچک کی حالت سے پریشان ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکام ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔







