پاکستان

پنجاب سے بھارتی ایجنسی را کے 12خطرناک دہشت گرد گرفتار

لاہور:
سی ٹی ڈی پنجاب نےبدنام زمانہ بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے بارہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں دھماکا خیز بارودی مواد برآمد کرلیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے بارہ خطرناک دہشت گردوں کو لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے گرفتار کیا۔دہشت گرد پنجاب میں خوف وہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ عادل نامی ایک فیس بک آئی ڈی جو کہ انڈیا سے را آپریٹ کر رہا تھا کی تحقیقات کرتے ہوئے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے لیے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں کام کرنے والے 12 خطرناک دہشت گردوں کو بارودی مواد اور اسلحہ سمیت گرفتار کیاگیاہے۔دہشت گرد مختلف شہروں میں حساس مقامات اور عبادت گاہوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے، جس کے لئے دہشت گرد حساس مقامات اور عبادت گاہوں کی ویڈیو بناکر بذریعہ واٹس ایپ انڈیا را ایجنسی کو سینڈ کرتے تھے ۔لاہور سے گرفتار دہشت گردوں میں سکدیپ سنگھ ،عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، سرفراز اورعثمان جبکہ فیصل آباد سے دانش شامل ہے۔دہشت گردوں کے قبضے سے7 آئی ای ڈی بم،2 ڈیٹونیٹر،102 فٹ فیوز وائر، دھماکہ خیز مواد اسلحہ موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی جبکہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button