بھارت

نئی دلی :کاکروچ جنتا پارٹی کا بھارتی پارلیمنٹ کی جانب مارچ، پولیس کا لاٹھی چارج

نئی دلی: بھارت میں نوجوانوں کی سیاسی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے پر پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کی جس پر پولیس نے مارچ کے شرکا پرشدید لاٹھی چارج کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی نے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور مرکزی وزیر تعلیم ھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے پر نئی دلی میںجنتر منتر پر دھرنا دیا۔بھارتی پارلیمنٹ کی جانب مارچ سے قبل دلی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب کاکروچ جنتا پارٹی کے رہنمائوں نے وزیر صحت جے پی نڈا سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے مطالبات پیش کیے۔کاکروچ جنتا پارٹی کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ وزیر صحت نے مطالبات کو اعلی سطح پر اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button