27 اکتوبر یوم سیاہ

27اکتوبر کو بھارتی افواج کی جموں وکشمیر میں مداخلت تاریخ کا المناک ترین باب ہے : رضوان سعید شیخ

واشنگٹن:امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ 27اکتوبر کو بھارتی افواج کی جموں وکشمیر میں مداخلت تاریخ کا المناک ترین باب ہے جس کے اثرات براہِ راست علاقائی امن پر پڑے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے سفارتخانے میں یوم سیاہ کشمیرکے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتما م کیاگیاجس میں جموں وکشمیر پربھارت کے غیر قانونی تسلط اور انسانی حقوق کی مسلسل پامالی کی مذمت کی گئی اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ یوم ِ سیاہ کشمیر کے موقع پر حق خودارادیت کے لئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیر ِ اعظم اور نائب وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنا ئے گئے۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ بھارتی افواج تقسیم ہند کے منصوبے کے مسلمہ اصولوں کی صریحاخلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیری عوام کی خواہشات کے بر عکس جموں و کشمیر پر قابض ہوئیں،مقبوضہ جموں و کشمیر میں بنیادی حقوق کی مسلسل اور کھلم کھلا پامالی اور بد ترین ریاستی دہشت گردی ہر سطح پر قابل مذمت ہیں،یوم سیاہ کشمیر کا مقصد تنازعہ جموں وکشمیر کے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق پرامن اور منصفانہ حل کے عزم کی تجدید ہے۔انہوں نے کہا کہ جدو جہدِ آزادی کشمیر کی سفارتی ،سیاسی اور اخلاقی حمایت پر مکمل اور غیر متزلزل اتفاقِ رائے ہما ری قومی تاریخ کا اہم ترین حصہ ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ اہم دارالحکومتوں بشمول لندن، واشنگٹن، نیویارک، جدہ اور برسلزمیں مقیم کشمیری اور پاکستا نی مسئلہ کشمیرپر یکساں موقف کو عالمی برادری کے سامنے اجا گر کریں۔
اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر اور بنیادی حقوق کی مسلسل پا مالی پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھا ئی گئی۔تقر یب سے صدر فاو نڈیشن فار امریکن سکیورٹی اور ٹیکنالوجی علی رضا عنار، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، دی کامن گراونڈز آف یو ایس اے / صدر، ڈسکور پاکستان ٹی وی ذوالفقار علی کا ظمی اور اٹارنی ایٹ لا، مصنف اور پالیسی تجزیہ کار مواحد حسین شاہ نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے اکتوبر 1947 کے واقعات اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی اور سیاسی بحران کو اجا گر کیا۔تقریب کے اختتام پر سفیر رضوان سعید شیخ نے تما م مقررین اور شرکا کا شکریہ ادا کیا جو یوم ِ سیاہ کشمیر پر کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سفارت خانہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button