27 اکتوبر یوم سیاہکانفرنس

یومِ سیاہ کے موقع پرگلگت میں احتجاجی ریلی، سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

میرپور میں جموں و کشمیر یونائیٹڈ کونسل کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد

گلگت:مقبوضہ جموں وکشمیر پربھارت کے غیر قانونی اورغاصبانہ قبضے کے 79 سال مکمل ہونے کے موقع پر گلگت بلتستان کی حکومت اور عوام نے بھی آج 27اکتوبر کویومِ سیاہ منایا اورمظلوم کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہارکیا۔

اس سلسلے میں دارالحکومت گلگت میں ایک بڑاحتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی سے ہوا، جس کے بعدمقبوضہ جموں وکشمیر کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
ریلی میں گلگت بلتستان کے وزیرِ داخلہ حاجی دلپذیر، سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی، تمام اعلیٰ حکومتی عہدیداروں، سیاسی و سماجی رہنماو¿ں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ شرکاءنے بھارت کے جبری قبضے اور مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنما زاہد صفی کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے بھی تاریخ ساز ریلی میں شرکت کی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں اور حکومتی عہدیداروں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ27 اکتوبر 1947ء تاریخ کشمیرکا سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین اور تقسیمِ برصغیر کے اصولوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جموں وکشمیر پرناجائز قبضہ کیا۔مقررین نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام اور حکومت تاحصولِ حقِ خودارادیت کشمیری بھائیوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے۔انہوں نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لیں اور کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلائیں۔
دریں اثناءیوم سیاہ کے موقع پر میرپور میں جموں و کشمیر یونائیٹڈ کونسل کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیاگیا ۔ مقررین نے کہا کہ 27 اکتوبر تاریخ کشمیر کا سیاہ ترین دن ہے کیونکہ بھارتی افواج اسی دن سرینگر میں اتریں اورجموں وکشمیر پر ناجائز قبضہ جمایا۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیری عوام اپنے بنیادی حقوق، آزادی اور حقِ خودارادیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، لیکن ان کے عزم اور حوصلے کو کمزور نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا آزادانہ حق دیا جانا چاہیے۔مقررین نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو نظرانداز کرنا لاکھوں انسانوں کے بنیادی حقوق اور مستقبل کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔
تقریب کی صدارت جموں و کشمیر یونائیٹڈ کونسل کے سینئر وائس چیئرمین محمداسلم ملک نے کی جبکہ پروفیسر قاضی زبیر مہمانِ خصوصی تھے۔ ظفر جاوید جرال نے نظامت و نیابت کے فرائض انجام دیے۔ تقریب میں دیگر لوگوں کے علاوہ مرزا ریاض جرال، نورمحمد، چوہدری بدر، شکور مغل، حنیف مغل، ایڈووکیٹ عبدالرحمن عمر، جاوید ٹھاکر، ممتاز، عبدالحمید، شاہ فیصل، سردار وقار، محمدآصف جرال، آصف مجاہد، ظہیر خان، حمزہ، راجہ حنیف ، عمران رہی اور چوہدری شکیل نے بھی شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button