مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پارلیمنٹ جاری مون سون اجلاس کے دوران کشمیرکا ریاستی درجہ بحال کرے، فاروق عبداللہ

سری نگر، :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں، نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارتی پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ جاری مون سون سیشن کے دوران علاقے کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے بل پیش کرے اور اسے منظور کرے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ریاست کی بحالی محض ایک سیاسی مطالبہ نہیں ہے بلکہ آئینی اور جمہوری ضرورت ہے ۔
انہوں نے بھارتی پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ جاری اجلاس کو بی جے پی کی زیرقیادت ہندوستانی حکومت کی طرف سے علاقے کی ریاستی حیثیت اور اس کے لوگوں کے جمہوری حقوق اور وقار کو بغیر کسی تاخیر کے بحال کرنے کی بار بار کی گئی یقین دہانیوں کو پورا کرنے کے لیے استعمال کرے۔







