مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے راجوری میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید، ایک کو گرفتار کر لیا

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع راجوری میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید اور ایک کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوج نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیری میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دروان شہید اور گرفتارکیا۔بھارتی فوج کے ترجمان نے ایک میڈیا بیان میں کہا کہ کئی عسکریت پسندوں کو ماراگیا جبکہ ایک شخص کو راجوری کے علاقے کیری میں گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ گرفتار کیاگیاشخص ایک گائیڈ تھا۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوج نے پونچھ اور راجوری اضلاع میں کنٹرول لائن پر اضافی نفری تعینات کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button