مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ: قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے ضلع کے علاقے سرمرگ میں لوگوں نے ہسپتال میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر شدید احتجاج کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں قائم صحت مرکز میں نہ عملہ پوری طرح سے دستیاب ہے اور نہ ہی ضروری سہولیات موجود ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہسپتال کو سات برس قبل اپ گریڈ کیا گیا تھا اور یہ آس پاس کے تقریبا ایک درجن کے قریب دیہات کیلئے واحد ہسپتال ہے لیکن ہسپتال کی مناسب عمارت موجود ہے اور نہ ہی ایمبولینس کی سہولت دستیاب ہے ۔ مظاہرین نے کہا ہسپتال میں ایک ڈاکٹر تعینات ہیں لیکن بنیادی سہولیات کے فقدان کیوجہ سے مریضوںکو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوںنے کہا کہ مریضوں کو علاج کے لیے 25 کلومیٹر سے زائد کا سفر کرکے ہندواڑہ قصبے کے ہسپتال میں جانا پڑتا ہے۔گاں کے ایک نوجوان بلال رشید نے کہا کہ ہسپتال میں ایمبولینس تک نہیں ہے۔ مریضوں کو دوسرے اسپتالوں تک لے جانے کے لیے ہمیں پرائیویٹ کیب کرایہ پر لینا پڑتی ہے۔ انہوں نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ہسپتال کو فوری طور پر مکمل عملہ، تشخیصی خدمات اور ایمبولینس کی سہولیات بہم پہنچائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button