مودی کی غیر متوازن خارجہ پالیسی بھارتی عوام کیلئے کڑی آزمائش بن گئی

نئی دہلی : عالمی منظرنامے میں تبدیلیوں کے درمیان مودی کی غیر متوازن خارجہ پالیسی بھارتی عوام کیلئے کڑی آزمائش بن گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عالمی جریدے ”الجزیرہ“ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ امریکی سینیٹ میں منظور ہونے والے بل سے بھارت کیلئے ٹیرف 100 فیصد تک بڑھنے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔عالمی پابندی کے باوجود روسی تیل کے بڑے خریداروں میں شامل ہونے کے باعث بھارت امریکی بل کی زد میں آ سکتا ہے۔امریکی سینیٹر رچرڈ بلومن تھال کا کہنا ہے کہ مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے امریکی بل کی زد میں بھارت سب سے نمایاں ملک ہے۔الجزیرہ کا کہنا ہے کہ مودی حکومت توانائی کے تحفظ اور امریکی ٹیرف کے خطرے کے درمیان توازن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔بھارتی جریدے ” وی آن نیوز“کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بھی روسی تیل کی درآمد کو بھارت کیلئے نقصان دہ ہونے کی تائید کر دی ۔ توانائی اور تیل و گیس کے بھارتی ماہر کیرت پاریخ کے مطابق بھارتی روپے پر شدید دباو¿ سے مہنگائی میں نمایاں اضافے کا خطرہ پہلے ہی بھارتی عوام کے سروں پر منڈلا رہا ہے۔






