مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسز نے پلوامہ میں ایک نوجوان گرفتار کر لیا

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاںجاری رکھتے ہوئے ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے نوجوان کوضلع کے علاقے پچار فروٹ منڈی کے قریب محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے بھارتی فورسز نے اس کے قبضے سے پوسٹر اور ایک دستی بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ بھارتی پولیس کے ایک افسر نے دعویٰ کیا کہ اہلکاروں نے اس کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ، ایک آئی فون، تین بھارت مخالف پوسٹرز اور ایک کلائی گھڑی برآمد کی۔انہوں نےکہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button