مقبوضہ جموں و کشمیر

محض تصویریں کھینچوانے کے لئے بھارتی پرچم کی توہین کی گئی : عمر عبداللہ

سرینگر26 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہاہے کہ بھارتی حکام نے محض تصویریں کھینچوانے کے لئے اپنے قومی پرچم کی توہین کی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ سرینگر میں لالچوک کے گھنٹہ گھر پر لہرایاگیا ترنگا چند گھنٹوں میں ہی غائب ہوگیا اورایک دن بھی وہاں نہیں رہا۔ انہوں نے کہاکہ صرف تصویریں کھینچوانے کے لیے بھارت کے قومی پرچم کی توہین کیوں کروائی گئی؟ کیا یہی حب الوطنی اور قوم پرستی ہے؟ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھاکہ اگر آپ کو بھارتی پرچم لہرانے کامطلب معلوم نہیں تو میں آپکی مددکرتا ہوں۔ جہاں تک ممکن ہو طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک پرچم کو لہراﺅجس کا مطلب ہے کہ اسے ہفتے میں سات دن اور سال کے 365دن لہرایا جاسکتا ہے۔قابض حکام نے بھاری تعداد میں بھارتی فورسز کی موجودگی میں سرینگر میں لالچوک کے گھنٹہ گھر پر بھارتی پرچم لہرایا تھا جس کو کشمیریوں نے دو گھنٹے کے اندر اندر اتاردیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button