APHC

حریت کانفرنس کا نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے اور بھارتی جیلوں میںنظر بندحریت رہنماں، کارکنوں اور نوجوانوں کی حالت زار پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی اور انہیں منصفانہ ٹرائل کی عدم فراہمی کا نوٹس لیں ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کشمیریوںکو بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ان کی جائز آوازوں کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
ترجمان نے حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، ایاز محمد اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال ،شاہد اسلام ، فاروق احمد ڈار ، مشتاق الاسلام، مولوی بشیر عرفانی، بلال صدیقی، ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم، ڈاکٹر حمید فیاض، ایڈووکیٹ زاہد علی، ظفر اکبر بٹ، محمد رفیق گنائی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، سلیم ننہ جی، فیاض حسین جعفری ، حیات احمد بٹ، عمر عادل ڈار، محمد یاسین بٹ ظہور احمد بٹ، فاروق احمد توحیدی، غلام محمد خان سوپوری، نور محمد فیاض، اسد اللہ پرے اور دیگر نظر بندوں کے عزم وہمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی عظیم قربانیاں ایک دن روز رنگ لائیں گی۔
ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے فورسز اور تحقیقاتی ایجنسیوں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ، سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی اور دیگر کو کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔بیان میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت کی گئی۔ ترجمان نے معروف حریت رہنما اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین شیخ عبدالعزیز شہید کو ان کے 18ویں یوم شہادت کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا جنہیں بھارتی فورسز نے 11 اگست 2008 کو ضلع بارہمولہ کے علاقے اڑی میں مظفر آباد چلو مارچ کے دوران فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button