مقبوضہ جموں و کشمیر

مقررین کی طرف سے شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت

Darkest-day-Kashmiris-remember-1947-Jammu-massacreجموں:
جموں میں ایک تقریب کے مقررین نے 1947 کے شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔
تقریب کا اہتمام سماجی و سیاسی تنظیموں کے اتحاد یونائیٹڈ پیس الائنس نے کیا تھا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور الائنس کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے کہا کہ جموں خطے میں مہاراجہ ہری سنگھ کی افواج نے 1947میں کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ 1947کا قتل عام انسانیت کے خلاف ایک انتہائی قابل مذمت گھنائونا جرم تھا ۔سابق ایڈووکیٹ جنرل جمیل کاظمی نے اس موقع پرشہدائے جموںکی یاد میں ایک یادگارتعمیرکرنے کا مطالبہ کیا۔ سینئر پیس ایکٹیوسٹ آئی ڈی کھجوریا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کاقتل عام انسانیت کا قتل تھا اورہمیں چوکس رہنا چاہیے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں ۔سابق رکن اسمبلی شیخ عبدالرحمن نے کہا کہ بھارت میں فرقہ پرست طاقتوں کا عروج ایک بار پھر معاشرے میں فرقہ وارانہ تقسیم کو جنم دے رہا ہے۔اس موقع پر سکھ دیو سنگھ، آر پی سنگھ، پریتم سنگھ اور شبانجی کول نے بھی خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button