مقبوضہ جموں و کشمیر
بڈگام : بھارتی پولیس نے 2غیرمقامی افرادگرفتار کر لیے

سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام میں آج 2 غیر مقامی افراد گرفتار کر لیے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے پولیس نے ضلع کے علاقے نار ہ بل میں ایک ٹرک کو چیک پوسٹ پر روکا او ر اسکے ڈرائیور اقبال مسیح اور دوسرے سوارشخص اکشے مسیح کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کیے جانے والے افراد بھارتی پنجاب کے شہر گورداسپور کے رہائشی ہیں۔
پولیس نے ان سے منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔



