مقبوضہ جموں و کشمیر
سید علی گیلانی کے اہلخانہ اور رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج
سرینگر 04 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد نام نہاد غیر قانونی سرگرمیوں کے نام پر ان کے اہلخانہ اور رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس کے ایک سینئر افسر نے سرینگر میں صحافیوں کو بتایا کہ سید علی گیلانی کے اہلخانہ اور رشتہ داروں کے علاوہ چند شرپسندوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے جنہوں نے یکم ستمبر کو سید علی گیلانی کی رہائشگاہ پر غیر قانونی حرکتیں کی ہیں۔