مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:سڑک حادثات میں ”ایس پی او“سمیت چار افراد ہلاک

سری نگر،: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سڑک حاد ثات میں ایک سپیشل پولیس افسر سمیت” ایس پی او“سمیت چار افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سپیشل پولیس افسر (ایس پی او) شوبم کمار اور اس کی بہن رینو چودھری کی اس وقت موت واقع ہو گئی جب راجوری میں جموں پونچھ شاہراہ پر بگنوتی کے مقام انکی کار ایک بس سے ٹکرا گئی۔ کار میں سوار دیگر دو راکیش کمار اور سواتی چودھری زخمی ہو گئے۔
دریں اثنا ضلع کشتواڑکے علاقے گلاب گڑھ میں ایک لوڈ کیرئیر گہری کھائی میں گرنے سے انورودھ سنگھ اور اس کے بیٹے دیپک کمار کی موت ہو گئی، جبکہ دو افراد سپوت سنگھ اور رویندر سنگھ زخمی ہو گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button