بھارت

بھارت: بہار اور راجستھان میں مسلمانوں پر تشدد کے نئے واقعات

نئی دہلی:  بھارت میں اقلیتوں کے خلاف تشدد کے مزید واقعات سامنے آئے ہیں جن میں آر ایس ایس سے وابستہ ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ریاست بہار اور راجستھان میں پیش آنے والے حالیہ واقعات سے ملک میں اقلیتوں کی سلامتی پر سوالات کھڑے ہوئے ہیں۔”دی ہندوستان گزٹ” کے مطابق بہار میں مسلمان مزدور نرشید عالم کو انتہا پسند ہندوئوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اوراس کو زبردستی ہندوتوا نعرے لگانے پر مجبورکیا۔سماجی کارکن ضیا الحق نے بتایا کہ نرشید عالم کی حالت تشویشناک ہے اور وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ادھر برطانوی میڈیا ادارے Five Pillarsکے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں ایک عمررسیدہ مسلمان شہری کو ہندوتوا نظریے سے وابستہ افراد نے جھوٹے الزامات لگاکر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔بھارتی صحافی وقار حسن کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص پر گائے کا گوشت کھانے کا الزام لگا کر اسے بنگلہ دیشی قرار دیا گیا اور سڑک پر گھسیٹا گیا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ واقعات کسی ذاتی جھگڑے کا نتیجہ نہیں بلکہ منظم تشدد کا حصہ ہیں۔ ماہرین کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ انسانی حقوق کے کارکن ان واقعات کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button