بھارت

منی پور اسمبلی میں کانگ پوکپی میں چار ناگا شہریوں کے قتل پر ہنگامہ آرائی 

امپھال: رواں سال مئی میں شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے ضلع کانگ پوکپی میں چار ناگا شہریوں کے قتل پر آج ریاستی اسمبلی میں حکمران بھارتی جنتا پارٹی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر داخلہ گوونداس کونتھوجام نے ایک سوال کا جواب میں کہا کہ ہلاکتوں کے سلسلے میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا  ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایسی کوئی ٹھوس معلومات نہیں ملی جن سے یہ الزام ثابت ہو سکے کہ کوکی نیشنل فرنٹ اس واقعہ میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات این آئی اے کر رہی ہے۔انہوںنے یقین دلایا کہ جو بھی اس واقعے کا ذمہ دار پایا گیا اس کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔کانگریس کے ایم ایل اے کے رنجیت سنگھ نے وزیر داخلہ کوتحقیقات میں مسلسل تاخیر پر کڑی تنقید کانشانہ بنایا۔وزیر اعلی یومن کھیم چند سنگھ نے مداخلت کرتے ہوئے زور دیا کہ عوامی سطح پر لگائے گئے الزامات اور تحقیقات کے نتائج دو مختلف معاملات ہیں۔  انہوں نے لیلون وائفے کے گائوں کے سرپنچ کی مثال دی، جس کی مبینہ طور پر ہلاکتوں میں ملوث ہونے پر گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔وزیر اعلی کے مطابق این آئی اے کی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ گائوں کا سرپنچ اس واقعے سے ایک ہفتے  پہلے سے علاج معالجے کے لیے گوہاٹی میں تھا۔اس دوران ایوان میں حزب اختلاف اور حکمران جماعت کے ارکان نے شدید شور شرابا کیا۔
Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button