بھارت

انڈیا اتحاد کا راج گھاٹ پر پرامن دھرنے کا اعلان

انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کے خلاف احتجاج، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ

نئی دہلی :بھارت میں اپوزیشن اتحاد انڈیا نے انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف نئی دہلی میں راج گھاٹ پر پرامن دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ گاندھی اسمارک پر دھرنا دیں گے اور انتخابی عمل سے متعلق اپنے تحفظات اجاگر کریں گے۔ یہ اپوزیشن کے مسلسل تیسرے روز کا احتجاج ہوگا۔ اس سے قبل منگل کو الیکشن کمیشن کے دفتر اور بدھ کو جنتر منتر کے قریب احتجاج کیا گیا تھا۔
کھڑگے نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت عوام کے ووٹ دینے کے حق سمیت ان کے حقوق اور آزادیوں کو متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن راج گھاٹ پر احتجاج کے ذریعے اپنے مطالبات اجاگر کرے گی۔
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت پر مجرمانہ سازش کا الزام عائد کیا اور کہا کہ تقریبا 300ارکان پارلیمنٹ کو پرامن احتجاج سے روکا گیا جبکہ کارکنوں کو تشددکانشابنایا گیا ۔انڈیااتحاد انتخابی فہرستوں کی نظرثانی اور مبینہ ووٹ چوری کے خلاف چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button