بھارت

کینیا کے صدر نے بھارتی ٹاٹاکیمیکل کمپنی کو ملک میں کام کرنے سے روک دیا

 

نیروبی:کینیا کے صدر نے مشہور بھارتی کمپنی ٹاٹا کیمیکلز کو ملک میں کام کرنے سے روک دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کینیا کے صدر ولیم روٹو نے جنوبی کینیا کے علاقے کے دورے کے دوران کہا کہ انہوں نے انڈیا کے ٹاٹا کیمیکلز کو حکم دیا ہے کہ وہ کینیا میں اپنی سرگرمیاں روک دے کیونکہ اس کی موجودگی ملک کو فائدہ پہنچانے میں ناکام رہی ہے۔روٹو نے کہا کہ حکومت ٹاٹا کیمیکلز کا کام سنبھالنے کے لیے دو نئی کمپنیاں لائے گی۔انہو ں نے کہاکہ ٹاٹا کیمیکل کمپنی مقامی صنعتوں میں سرمایہ کاری اور مقامی معدنی وسائل سے کینیا کے شہریوں کو مستفید کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کمپنی کئی دہائیوں سے جھیل ماگادی سے قدرتی وسائل نکال رہی ہے لیکن اب تک مقامی طور پر نہ کوئی کارخانہ قائم کیا اور نہ ہی علاقے میں خاطر خواہ روزگار کے مواقع پیدا کیے۔انہوں نے کہاکہTATAکمپنی کے پاس یہ معاہدہ 100 سال کے لیے تھا لیکن کمپنی نے مقامی سطح پر لوگوں کو کوئی خاطرخواہ روزگار دیا اور نہ کوئی فیکٹری بنائی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button