بھارت

بھارت: باجماعت نماز پڑھنے پر 12افراد گرفتار

نئی دلی:بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی کے ایک گائوں میں باجماعت نما زادا کرنے پر پولیس نے 12مسلمانوں کوگرفتار کر لیاگیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان مسلمانوں کی ایک مکان میں باجماعت نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مقامی لوگوں کی طرف سے ایک خالی مکان کو کئی ہفتوں سے مبینہ طور پر عارضی مسجد کے طورپر استعمال کرنے کی اطلاع دینے بعد مقدمہ درج کیا ہے ۔گرفتار تمام12افراد کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا عدلت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیاہے ۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ خالی مکان حنیف نامی شخص کا ہے اور اسے عارضی طور پر نماز جمعہ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔کانگریس لیڈر ڈاکٹر شما محمد نے 12 افراد کے خلاف پولیس کی امتیازی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر تبصرہ کیا ہے کہ اتر پردیش پولیس نے بریلی میں 12 مسلمانوں کو اپنے ہی گھروں میں نماز ادا کرنے پر گرفتار کیا ہے۔انہوں نے سوال کیاکہ ان مسلمانوں کو کس بنیاد پر گرفتار کیا گیا؟ انہوں نے کون سا قانون توڑا؟انہوں نے کہا کہ یوپی پولیس اپنے ہی شہریوں کو ان کے گھروں میں نماز پڑھنے پر خوفزدہ کرنے میں مصروف ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button