بھارت

بھارتی آئین کا برابری کا وعدہ محض دعویٰ بن کر رہ گیا ہے: عالمی جریدہ

 

نئی دہلی: عالمی جریدے یو سی اے نیوز نے بھارت میں ذات پات پر مبنی تعصب اور دلتوں سے امتیازی سلوک پر مبنی ایک رپورٹ جاری کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ دلتوں کا آج بھی مساوی حقوق سے محروم ہونا ذات پات پر مبنی تعصب کا واضح ثبوت ہے جبکہ آئین کا برابری کا وعدہ محض دعویٰ بن کر رہ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق2022ءمیں دلتوں پر تشدد کے 57 ہزار 500 سے زائد مقدمات درج ہوئے جن میں صرف اتر پردیش میں 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ بھارت میں اونچی ذات کی خواتین کے لیے فوری آواز اٹھتی ہے تاہم دلتوں پر مظالم کے وقت انصاف دکھائی نہیں دیتا۔کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت میں انتہاپسند بی جے پی سے وابستہ عناصر کھلے عام دلتوں کے خلاف امتیازی سوچ کو فروغ دے رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button