بھارت

مہاراشٹر: بی جے پی حکومت نے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود چرچ پر بلڈوزر چلا دیا

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود ایک چرچ پر بلڈوزر چلادیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میونسپل کارپوریشن نے پونے کے قریب کالے واڑی کے علاقے میںواقع چرچ کو رات کے وقت منہدم کردیا۔
راجواڑے نگر میں جیسس آئز لارڈ چرچ کے رکن روز میتھیوز نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے عدالتی دستاویزات کو نظر انداز کیا۔ انہدامی کارروائی پولیس کی بھاری نفری میں کی گئی۔
مقامی عیسائی رہنماو¿ں نے کہا کہ آدھی رات کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے انہدامی کارروائی کی گئی، میتھیوز نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ میونسپل اہلکاروں نے عدالتی کاغذات کی جانچ پڑتال کرنے سے انکار کر دیا اور یہاں تک کہ ہمیں تین بلڈوزروں کے ذریعے انہدام کی کارروائی کی ریکارڈنگ کرنے سے بھی روک دیا۔
چرچ ارکان نے کہا کہ انہیں قانون کے مطابق کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکام عیسائی اداروں اور عبادت گاہوں کو مختلف بہانوں سے تیزی سے نشانہ بنا رہے ہیں۔چرچ چند سال قبل عطیات کے ذریعے بنایا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button