پہلگام فالس فلیگ آپریشن ، سکھ برادری اور سکھ فارجسٹس کا پاکستان سے غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ

اسلام آباد:پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سکھ برادری اور سکھ فارجسٹس نے پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیاہے۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت تنہائی کا شکار جبکہ پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے ۔پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی حکومت کو بھارت کے اندراورباہرسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خالصتان تحریک کے رہنماء گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہیکہ پاکستان کا نام ہی پاک ہے، دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ،ناقابل تردید شواہد سے واضح ہوچکا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را دنیا بھر میں سکھ رہنمائوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث ہے۔عالمی ماہرین کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان کے سفارتی وقاراورحمایت میں اضافہ جبکہ بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہوا ،بھارت میں اندرونی و بیرونی اختلافی آوازیں اس امرکی غماز ہیں کہ پہلگام مودی کا محض ایک فالس فلیگ ڈرامہ تھا، سکھ برادری کے پاکستان کیلئے محبت کے پیغامات عکاس ہیں کہ بھارت ہندواتوا نظریات کے زیراثر نیٹ ریجنل ڈی سٹیبلائزربن چکا ہے۔امریکہ میں بھی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش پربھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔






