بھارت

مسجد کی مسماری پر سوال اٹھانا مہنگا پڑ گیا، یوپی پولیس نے صحافی ہدا زری والا کو گرفتار کر لیا

لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے 34 سالہ صحافی اور سماجی کارکن ہدا زری والا کو سہارنپور میں تقریباً 150 سال پرانی مسجد کی مسماری کے خلاف احتجاج اور وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کے بعد گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہ±دا زری والا مسجد کی مسماری کے خلاف احتجاج کے لیے سہارنپور سرکٹ ہاو¿س پہنچی تھیں۔ وہاں احاطے میں داخل ہونے کے معاملے پر ان کی پولیس اہلکاروں سے بحث ہوئی، جس کے بعد پولیس نے انہیں روک دیا۔بعد ازاں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں زری والا وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ضلعی انتظامیہ سے مسجد گرائے جانے کے بارے میں سوال کرتی دکھائی دیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں مسجد کی مسماری کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم برادری اس اقدام کے خلاف آواز اٹھائے گی۔
7 ستمبر کو سہارنپور کے صدر بازار تھانے میں ہ±دا زری والا کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔ہ±دا زری والا کی گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سہارنپور کلکٹریٹ کے احاطے میں موجود تقریباً 150 سال پرانی مسجد کی مسماری پہلے ہی تنازع کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
زری والا حال ہی میں اس وقت بھی خبروں میں آئی تھیں جب انہوں نے مسلم خواتین صحافیوں کے ساتھ دہلی پولیس کی جانب سے مبینہ بدسلوکی اور حملے کے معاملے پر پولیس اہلکاروں سے سوالات کیے تھے۔
اب سہارنپور کی مسجد کی مسماری کے خلاف احتجاج اور وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کے بعد ان کی گرفتاری نے آزادیِ اظہار، مذہبی مقامات اور پولیس کارروائی سے متعلق ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button