بھارت

ہندو قوم پرستی نے بھارت کے سیکولرازم اور جمہوریت کے دعوئوں کی قلعی کھول دی

نئی دلی : بھارت میں ہندو مذہبی اکثریت کی بالادستی اقلیتوں کے وجود پر سنگین سوالات اٹھا رہی ہے۔ ہندوتوا کے نظریے پر قائم مودی حکومت اپنا اقتدار قائم رکھنے کیلئے اقلیتوں کے وجود کے درپے ہوگئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتہا پسند جماعتوں بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کے تحت بھارت میں غیر ہندو ہونا جرم بن گیا ہے۔ ہندوتوا سے متعلق حالیہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس کا متعصب ہندوتوا نظریہ ایک ایسی مذہبی شناخت کو بڑھاوا دیتا ہے جو اس سے پہلے موجود نہیں تھی۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اکھنڈ بھارت ہندوتوا نظریے کا خواب ہے، جس کے مطابق ہندو ہی دنیا پر حکمرانی کریں گے۔ مسیحی سیاسی ورکر ڈاکٹر جان دیال کے مطابق ہٹلر کی طرح ہندوتوا کے بانیوں نے بھی ایسے وطن کا تصور پیش کیا جس میں صرف ایک گروہ کو تمام اختیارات حاصل ہوں۔ڈاکٹر جان دیال کے مطابق ہندوتوا کے تحت بھارت میں ہندو مذہب، نسل اور قومیت کے علاوہ اسلام یا عیسائیت کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button